QR CodeQR Code

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا کنونشن

1 Dec 2019 19:42

ایم ایس ایم کے قومی طلبہ کنونشن سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقدر مصطفوی انقلاب ہے، ایم ایس ایم کے طلباء نظریاتی شرپسندوں کے راستے کی دیوار ہیں۔ انہوں نے قومی زبان اردو میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ قومی طلبا کنونشن میں ایک نظام ایک نصاب، انقلاب انقلاب کے فلک شگاف کے نعرے لگتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقدہ قومی طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ کامیاب قومی طلباء کنونشن کے انعقاد پر ایم ایس ایم کی پوری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے کنونشن سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایم ایس ایم طلباء کے حقوق کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ایس ایم ایس کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔ مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ نظریہ پاکستان کی مخالف قوتیں طلبا حقوق کی آڑ میں قومی اداروں کیخلاف زہر اگل رہی ہیں، ملکی ادارے ایسے بیرونی ایجنڈا رکھنے والوں کو کھل کھیلنے کی اجازت کیوں دے رہے ہیں،؟ پاکستان کا مقدر مصطفوی انقلاب ہے، ایم ایس ایم کے طلباء نظریاتی شرپسندوں کے راستے کی دیوار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 830141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/830141/1/مصطفوی-سٹوڈنٹس-موومنٹ-کا-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org