QR CodeQR Code

پیر محل میں جامعہ امام علی نقیؑ کا افتتاح

2 Dec 2019 12:45

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ جو قومیں علمی میدان میں آگے بڑھتی ہیں وہی ترقی کرتی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ملت اسلامی کو علم کے زیور سے آراستہ کر دیں تاکہ یہ دنیا کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ علم کا مرکز و محور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ذات با برکات ہے مگر بدقسمتی سے ہم نے باب العلم کے افکار کو چھوڑ کر محض عقیدت کو ہی مذہب سمجھ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا۔ پیر محل میں جامعہ عروۃ الوثقی کی نئی برانچ ’’جامعہ امام علی نقی علیہ السلام‘‘ کا افتتاح تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سرپرست علامہ سید جواد نقوی نے کیا۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی، علامہ ضمیر حسین نقوی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ معروف نعت خواں و منقبت خواں سید مقدس کاظمی نے قصائد بیان کئے۔


خبر کا کوڈ: 830268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/830268/1/پیر-محل-میں-جامعہ-امام-علی-نقی-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org