0
Monday 2 Dec 2019 16:19

کراچی، اتحادِ ملت و استحکامِ پاکستان ڈویژنل کنونشن

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کا 40 واں اتحادِ ملت و استحکامِ پاکستان سالانہ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں کیا گیا۔ کنونشن کی آخری نشست سے امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی اور جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے اسلم علوی، جعفریہ الائنس کے شبر رضا سمیت علماء کرام، ارکان ذیلی نظارت، ارکانِ ڈویژنل کابینہ، ارکانِ مجلس عمومی اور سابق ڈویژنل صدور سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تین روز تک جاری رہنے والے کنونشن کے آخری روز مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب بھی کیا گیا، انتخاب میں کثرت رائے سے محمد عباس کو دوسری مدت کیلئے ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا۔ ڈویژنل صدر برائے سال 2019-20ء کا اعلان مرکزی صدر عارف حسین نے کیا اور ان سے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 830327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش