QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس

3 Dec 2019 14:25

کراچی میں اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مغربی مملک نے ہمیشہ قرآن کریم کی بےحرمتی جیسے واقعات اور توہین آمیز خاکوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، آج کہاں ہے ہماری پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ؟ مغرب ممالک میں ان توہین آمیز واقعات کے خلاف پوری امت مسلمہ کو متحد ہوکر آواز اُٹھانی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت مغرب کا اسلامو فوبیا، عالمی امن کے لئے خطرہ اور ناروے میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ادارہ نور حق کراچی میں منعقد کی جانے والی کانفرنس سے مرکزی جنرل سیکرٹری و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر پروفیسر این ڈی خان، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو،  مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سینیٹر نہال ہاشمی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری،  کونسل کے جنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید، علماء و مشائخ کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی، جمعیت اتحاد العلماء کے مفتی محمود شاہ، محب قومی کونسل کے چیئرمین اسلم خان فاروقی، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری صابر ابو مریم، پاکستان فلاح پارٹی کے حافظ محمد عابد خان، قاری غلام محمد، پرویز برکت سمیت مختلف دینی و سیاستی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 830520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/830520/1/ملی-یکجہتی-کونسل-سندھ-کے-تحت-آل-پارٹیز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org