QR CodeQR Code

لاہور، خصوصی افراد کو ہیلتھ کارڈ دینے کی تقریب

3 Dec 2019 22:54

وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے، اسی سلسلے میں تحریک انصاف خصوصی افراد کے لیے ذمہ داری اٹھانے والی پہلی حکومت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں معذور افراد میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنیکی تقریب کی صدارت کی اور تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے، اسی سلسلے میں تحریک انصاف خصوصی افراد کے لیے ذمہ داری اٹھانے والی پہلی حکومت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے انہیں صحت تعلیم اور مذہبی معاملات میں خصوصی افراد کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 830606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/830606/1/لاہور-خصوصی-افراد-کو-ہیلتھ-کارڈ-دینے-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org