QR CodeQR Code

اسلام آباد، کامیاب جوان پروگرام چیکوں کی تقسیم

7 Dec 2019 11:49

پروگرام کے تحت چیک تقسیم کی تقریب میں خطاب شروع کرنے سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان کہتا ہے کہ سنا ہے، عمران خان کرپٹ لوگوں سے ہاتھ نہیں ملاتا، خیال رکھیں گے کہ اس پروگرام میں شفافیت ہو اور چیک میرٹ پر تقسیم ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب کے دوران کامیاب جوان پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا کام کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کی تقریب میں خطاب شروع کرنے سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان کہتا ہے کہ سنا ہے، عمران خان کرپٹ لوگوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس پروگرام میں سب سے زیادہ خیال رکھنا ہے کہ اس پروگرام میں شفافیت ہو اور چیک میرٹ پر تقسیم ہوں کیونکہ لوگوں کو امید ہے کہ حکومت ان کے کاروبار میں تعاون کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 یا 20 دنوں میں تقریباً 10 لاکھ لوگوں نے قرضوں کے لیے رجوع کیا اس لیے لوگوں کو امید ہے اور مجھے خوشی ہے کہ خواتین نے اس میں بھرپور شرکت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ابھی تک ایک لاکھ 90 ہزار خواتین نے اپنے کاروبار کے منصوبوں کی خاطر قرض کے لیے درخواست دی۔


خبر کا کوڈ: 831261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/831261/1/اسلام-آباد-کامیاب-جوان-پروگرام-چیکوں-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org