QR CodeQR Code

اسلام آباد، آئی ایس او راولپنڈی کا ڈویژنل کنونشن

9 Dec 2019 00:29

جامع امام صادقؑ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے کنونشن میں آئی ایس او راولپنڈی کے نئے ڈویژنل صدر صابر حسین کا انتخاب عمل میں آیا، مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین نے انکا حلف لیا اور کنونشن کے شرکاء سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کا سالانہ کنونشن جامع امام صادقؑ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ کنونشن کے آغاز میں امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے علم مبارک کو سلامی دی۔ سلامی میں اسکاوٹس کے علاوہ ڈویژنل کابینہ، یونٹ صدور، سابقین اور کنونشن کے شرکاء نے شرکت کی۔ دن بھر کنونشن کی کارروائی جاری رہی۔ کنونشن میں سابق مرکزی صدور ملک اعجاز حسین، مولانا حسنین گردیزی اور صدر نشین البصرہ ثاقب اکبر نے شرکت کی اور اتحاد ملت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خظاب کیا۔ کنونشن میں آئی ایس او راولپنڈی کے نئے ڈویژنل صدر صابر حسین کا انتخاب عمل میں آیا، مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین نے ان سے حلف لیا اور کنونشن کے شرکاء سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 831566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/831566/1/اسلام-آباد-آئی-ایس-او-راولپنڈی-کا-ڈویژنل-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org