QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے ڈویژنل کنونشن کے موقع پر شب شہداء کی محفل

9 Dec 2019 10:45

شب شہداء کی محفل میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے شہداء کے خانوادگان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر اسکاوٹس کیجانب سے شہداء کو سلامی بھی پیش کی گئی، محفل شب شہداء میں شہداء کے حوالے سے تصاویری نمائش لگائی گئی اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کیلئے میدان شہداء سجایا گیا۔


 اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے 43ویں سالانہ ''اتحاد ملت و استحکام پاکستان '' کنونشن کے موقع پر شہدائے ملت جعفریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شب شہداء کا انعقاد کیا گیا، شب شہداء کی محفل میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے شہداء کے خانوادگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسکاوٹس کی جانب سے شہداء کو سلامی بھی پیش کی گئی، محفل شب شہداء میں شہداء کے حوالے سے تصاویری نمائش لگائی گئی اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے میدان شہدا سجایا گیا۔ شب شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی سکالر مولانا نقی ہاشمی کا کہنا تھا کہ شہداء ہماری ملت کے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء نے ہمارے ملک کی اور ہماری قوم کی اپنے خون کے ساتھ آبیاری کی ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ شہداء کی روحیں آج بھی ہمارے ساتھ ہیں اور ہر مشکل مرحلے پر وہ ہماری رہنمائی کرتی ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو اور شہداء کو فراموش کر دیتی ہیں، وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے اسلام اور بالخصوص شہدائے ملت جعفریہ نے اپنے خون کے ذریعے اس ملک اور قوم کی ایسی خدمت کی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی، ہمیں اپنی مشکلات میں شہداء کی پاک و پاکیزہ روح سے مدد کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 831610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/831610/1/ملتان-آئی-ایس-او-کے-ڈویژنل-کنونشن-موقع-پر-شب-شہداء-کی-محفل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org