QR CodeQR Code

گلگت، فیسوں میں اضافے کیخلاف طلبہ و طالبات کا مظاہرہ

10 Dec 2019 14:06

فیسوں میں اضافے کیخلاف قراقرم یونیورسٹی گلگت کے طلباء سڑکوں پر آگئے، ریلی نکالی اور سی پیک روٹ پر دھرنا دیا. دھرنے میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ فیس معافی سکیم 2011ء کو بحال کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ فیسوں میں اضافے کیخلاف قراقرم یونیورسٹی گلگت کے طلباء سڑکوں پر آگئے، ریلی نکالی اور سی پیک روٹ پر دھرنا دیا. دھرنے میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ فیس معافی سکیم 2011ء کو بحال کیا جائے۔ جامعہ میں فیسوں میں اضافہ اور فیس معافی سکیم کو ختم کرنے کیخلاف کے آئی یو کے طلباء گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے تھے، طلباء نے احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی اور چار گھنٹوں تک دھرنا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی جانب سے ایک روز کی مہلت کی درخواست پر طلباء نے احتجاج کل تک کیلئے موخر کر دیا۔ اے سی نے یقین دہانی کرائی کہ مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ طلبا نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں کے کے ایچ کو بند کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی فیس معافی سکیم کو بحال کرے ورنہ تین دن بعد سکوار چونگی پر احتجاج کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 831893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/831893/1/گلگت-فیسوں-میں-اضافے-کیخلاف-طلبہ-طالبات-کا-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org