QR CodeQR Code

دورہ پاراچنار و ہنگو

12 Dec 2019 23:45

ممتاز عالم دین علامہ غلام حُر شبیری، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء ملک اقرار حسین اور پروفیسر سردار کھوسہ پر مشتمل وفد نے پاراچنار اور ہنگو کا دورہ کیا اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین علامہ غلام حُر شبیری، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء ملک اقرار حسین اور پروفیسر سردار کھوسہ پر مشتمل وفد نے پاراچنار اور ہنگو کا دورہ کیا اور علمائے کرام  سے ملاقاتیں کیں۔ پاراچنار میں وفد نے قائد شہید عارف حسین الحسینی کے مزار پر حاضری دی اور علامہ شجاع حسینی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے بیٹے آقای سید علی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ علاوہ ازیں وفد نے دورہ ہنگو کے دوران جامعہ العسکریہ کے مدیر اعلیٰ علامہ خورشید انور جوادی اور دیگر اساتذہ سے تفصیلی ملاقات کی اور ملک کے مجموعی حالات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 832400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/832400/1/دورہ-پاراچنار-ہنگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org