QR CodeQR Code

کراچی، سانحہ اے پی ایس کی یاد میں شمعیں روشن

18 Dec 2019 16:28

اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے سانحہ اے پی ایس جیسی دہشت گرد کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس سانحے نے ہمیں نہ صرف یکجا اور متحد کیا بلکہ دشمن کے خلاف تمام مکاتب فکر کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنادیا، عسکری قوتوں کی انتھک محنت قربانیوں لگن اور سیاسی قوتوں کے بہترین فیصلوں کے نتیجے میں آج کراچی سمیت ملک کے طول و عرض میں امن و امان بحال ہوچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی سیکریٹریٹ کی جانب سے کراچی میں امام بارگاہ شاہ خراسان کے سامنے اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں دعائے توسل اور شمعیں روشن کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل  علی حسین نقوی ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء میجر قمر عباس رضوی، آل اورنگی مساجد و امام بارگاہ کے صدر مزمل کاظمی، سماجی رہنما رضی رضوی، مولانا سجاد شبیر، ہیت آئمہ مساجد کے رہنماء مولانا نعیم الحسن، بوہری کمیونٹی کے رہنماء منصور جیک بھائی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماء مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، صوبائی رہنماء ناصر حسینی سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے سانحہ اے پی ایس جیسی دہشت گرد کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس سانحے نے ہمیں نہ صرف یکجا اور متحد کیا بلکہ دشمن کے خلاف تمام مکاتب فکر کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنادیا۔


خبر کا کوڈ: 833501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/833501/1/کراچی-سانحہ-اے-پی-ایس-کی-یاد-میں-شمعیں-روشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org