QR CodeQR Code

ملتان، سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن 

19 Dec 2019 11:18

رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی قربانیوں کو صدیوں فراموش نہیں کیا جاسکے گا جنہیں اسلام و پاکستان دشمن دہشت گردوں نے انتہائی بے دردی کے ساتھ شہید کیا، جس کی وجہ سے آج بھی پوری پاکستانی قوم رنجیدہ ہے اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز ملتان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر علامہ قاضی نادر علوی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد شہریار، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا وجاہت علی ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی قربانیوں کو صدیوں فراموش نہیں کیا جاسکے گا، جنہیں اسلام و پاکستان دشمن دہشت گردوں نے انتہائی بے دردی کے ساتھ شہید کیا جس کی وجہ سے آج بھی پوری پاکستانی قوم رنجیدہ ہے اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی جلد بازیابی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ورثا شدید پریشانی سے دوچار ہیں، اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان فی الفور نوٹس لیں۔


خبر کا کوڈ: 833622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/833622/1/ملتان-سانحہ-اے-پی-ایس-کے-شہدا-کی-یاد-میں-شمعیں-روشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org