QR CodeQR Code

لکی مروت، پولیو ٹیم پر خودکش حملہ

19 Dec 2019 16:38

صحافی : ایس ایم شاہ

پولیو ٹیم معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہے، حملے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیو ٹیم کو محفوظ مقام پر پہنچایا، عینی شاہدین کے مطابق 2 مشکوک افراد جو مبینہ طور پر خودکش کے ساتھی معلوم ہو رہے تھے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے علاقے ہاتھی خان کلہ میں پولیو ورکرز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیو ٹیم کو دیکھتے ہی اپنے آپ کو اُڑا لیا۔ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے گاؤں ہاتھی خان کلے میں پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ حملے میں خودکش بمبار ہلاک، جبکہ پولیو ٹیم معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہے۔ حملے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیو ٹیم کو محفوظ مقام پر پہنچایا، جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے افسران بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 مشکوک افراد جو مبینہ طور پر خودکش کے ساتھی معلوم ہو رہے تھے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع لکی مروت میں سب سے زیادہ 24 پولیو کیس اس سال سامنے آئے ہیں اور علاقے میں آج چوتھے روز بھی پولیو مہم جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 833679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/833679/1/لکی-مروت-پولیو-ٹیم-پر-خودکش-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org