0
Sunday 22 Dec 2019 11:48

ملتان میں "وحدت امت و استحکامِ پاکستان کانفرنس" کا انعقاد

  • ملتان، ٹیم عزادارِ حسین علیہ السلام کے زیراہتمام رضا ہال میں

    ملتان، ٹیم عزادارِ حسین علیہ السلام کے زیراہتمام رضا ہال میں "وحدت امت و استحکامِ پاکستان کانفرنس" کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ ٹیم عزادارِ حسین علیہ السلام کے زیراہتمام رضا ہال میں "وحدت امت و استحکامِ پاکستان کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹیم عزادارِ حسین علیہ السلام کے چیئرمین اعجاز حسین بہشتی، پاکستان عزاداری کونسل کے مرکزی صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، آستانہ عالیہ کے سجادہ نشین مخدوم حسن رضا مشہدی، دربار شاہ شمس ملتان کے سجادہ نشین مخدوم طارق شمسی، پاکستان عزاداری کونسل کے چیئرمین سید حسنین بخاری، ینگ پاکستانی آرگنائزیشن کے صدر نعیم اقبال نعیم، علامہ سید عون محمد نقوی، علامہ وسیم عباس معصومی، علامہ عبدالحق مجاہد اور دیگر مذہبی و سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ وحدت وقت کا تقاضا نہیں بلکہ قرآنی تقاضا ہے اور رسول اکرم (ص) کے وجود مبارک کی برکت ایسی ہے کہ پورے عالم میں ابتدائے خلقت سے آخر تک ایسا وجودِ بابرکت نہ دنیا میں آیا ہے اور نہ آئے گا۔ آرمی پبلک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جب تمام مسالک میں اتحاد ہوگا تو ملک خدادادِ پاکستان بھی ترقی کرے گا۔

مالک علی خان نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے اور ان شاء اللہ کشمیر ہم حاصل کرکے رہیں گے، دیگر شخصیات نے خطاب میں کہا کہ اتحاد امت کا سب سے بہترین نقطہ یہ ہے کہ اپنے اپنے عقائد پہ رہتے ہوئے ایک دوسرے کی باتوں کو سنیں اور اپنے قلب کو وسیع کریں تو وحدت قائم ہوسکتی ہے۔ مخدوم حسن رضا مشہدی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ سے مکتب تشیع نے وحدت کے پرچم کو بلند رکھا ہے اور پیغام وحدت کو آنے والی نسلوں تک بھی پیچائیں گے، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں، انہیں تکفیریت کے ذریعے سے کوئی بھی الگ نہیں کرسکتا، آخر میں دربار شاہ شمس کے سجادہ نشین مخدوم طارق شمسی صاحب نے ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور افواجِ پاکستان کو سربلندی اور اتحاد امت کیلئے خصوصی دعا کروائی۔   
خبر کا کوڈ : 834209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش