QR CodeQR Code

کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت سمپوزیم

26 Dec 2019 19:15

کراچی کے کیتھولک کلب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستانی قوم کو کسی ایسے مقبول قومی رہنما کی ضرورت ہے، جسے ملک و قوم کے وقار کا نگہبان سمجھا جاسکے، قائداعظم کے پاکستان کی تشکیل کیلئے قوم سازی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات پر زور دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع جنوبی کے تحت کراچی کے کیتھولک کلب میں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کی عالمی اہمیت اور درپیش چیلنجز کے عنوان سے منعقدہ سپموزیم سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔ سمپوزیم میں میجر قمر عباس، ظفر اقبال، کاشف حیات خان، آصف یامین، ماجد ملحہ، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، مولانا دوست علی سعیدی، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، مولانا ملک عباس، مولانا نشان حیدر، اشرف امامی، ناصر الحسینی، رضوان پنجوانی، حسن مہدی، احسن عباس سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور صحافی برادری و سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستانی قوم کو کسی ایسے مقبول قومی رہنماء کی ضرورت ہے، جسے ملک و قوم کے وقار کا نگہبان سمجھا جاسکے، قائداعظم کے پاکستان کی تشکیل کے لئے قوم سازی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات پر زور دینا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 834945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/834945/1/کراچی-میں-ایم-ڈبلیو-کے-تحت-سمپوزیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org