QR CodeQR Code

شهید حاج قاسم سلیمانی و شهید ابومهدی المهندس

3 Jan 2020 11:46

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی عالمی سطح پر اسلامی مزاحمتی محاذ کا ایک معروف چہرہ جبکہ اسلامی مزاحمت کے تمامتر محبّ ان کے خون کے طلبگار ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی کے شہید ہو جانے کی وجہ سے انکا کام نہیں رکے گا اور نہ ہی انکا رستہ مسدود ہوگا بلکہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے متعدد ساتھیوں کے خون میں ہاتھ رنگنے والے مجرموں سے سخت انتقام لیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہِ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی حشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مھدی المھندس کو بغداد میں شہید کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی ٹیلیویژن نے جمعے کے روز علی الصبح خبر دی ہے کہ بغداد بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب حشد الشعبی کے ایک قافلے پر امریکی ہیلی کاپٹرز کے حملے میں سپاہ قدس ایران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی عراق کے نائب کمانڈر ابو مھدی المھندس کو شہید کر دیا گیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ پوری دنیا کے شیطانوں اور اوباشوں کیساتھ مقابلے کے میدان میں سالہا سال سے جاری انکی مخلصانہ اور دلیرانہ جدوجہد اور شہادت کی انکی آرزو نے بالآخر عزیز قاسم سلیمانی کو اس اعلیٰ مقام تک پہنچا دیا جبکہ انکا مقدس خون دنیا کی شقی ترین قوت کے ذریعے زمین پر بہایا گیا ہے، انکا فقدان ہمارے لئے تلخ ضرور ہے لیکن اس جدوجہد کا تسلسل اور آخری فتح تک اسکی رسائی قاتلین و مجرمین کیلئے کہیں زیادہ تلخ تر ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 836213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/836213/1/شهید-حاج-قاسم-سلیمانی-ابومهدی-المهندس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org