0
Friday 3 Jan 2020 18:46

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کیخلاف پشاور میں مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا بدترین دشمن ہے، جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امریکہ نے پوری امت مسلمہ کو للکارا ہے، امریکہ کی یہ رعونت اس کی بربادی کی نشاندہی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا جنرل قاسم اسلام کے ایک نڈر سپاہی اور غیور مسلمانوں کے سر کے تاج تھے، امریکہ کو اس انتہائی اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی، عالم اسلام کے مقابلے میں عالم کُفر کے قدم کبھی جم نہیں سکتے۔ علامہ وحید کاظمی نے مزید کہا کہ جس روز امت مسلمہ کو اتحاد و اخوت کی اہمیت کا ادارک ہوگیا اس دن اسلام دشمنوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، امریکہ عالمی دہشت گرد ہے اور اسوقت دنیا بھر میں اسلام دشمن عالمی دہشت گرد  تنظیموں کا سب سے بڑا پشت پناہ ہے، امریکہ کی طرف سے ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست میں کی جانے والی دہشت گردی کی حالیہ کارروائی امت مسلمہ کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استکباری قوتوں کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں کے مجتمع ہونے کا یہ وقت ہے، دشمن ہمیں ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کرکے کمزور کرنا چاہتا ہے، مسلمان حکمران اپنی دانش و بصیرت سے ان سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ احتجاج کے اختتام پر امریکی پرچم کو  نذر آتش کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے آئی ایس او پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری فیاض حیسن اور مدرسہ شہید کے استاد وکیل حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔
فوٹو گرافر کا نام : ایس ایم شاہ
خبر کا کوڈ : 836311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش