QR CodeQR Code

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کیخلاف لاہور میں مظاہرہ

3 Jan 2020 18:39

لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ نے حاج قاسم سلیمانی کو شہید کرکے یہ سمجھا ہے کہ اس نے بہت بڑا نقصان کر دیا؟ امریکہ یاد رکھے کہ یہ ایک قاسم سلیمانی گیا ہے، اب پوری دنیا کے تمام ممالک سے قاسم سلیمانی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے قاسم سلیمانی پر حملہ کرکے تیسری عالمی جنگ کی بنیاد رکھ دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بغداد میں ایران کے معروف کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شہادت کیخلاف مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین میں خواتین اور بچوں کیساتھ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ حسن رضام ہمدانی، مولانا اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجنانی اور ڈویژنل صدر حسنین عارف نے کی۔


خبر کا کوڈ: 836313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/836313/1/جنرل-قاسم-سلیمانی-کی-شہادت-کیخلاف-لاہور-میں-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org