QR CodeQR Code

رہبر معظم کی شہید قاسم سلیمانی کے گھر آمد

4 Jan 2020 10:13

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان کا فقدان ہمارے لئے تلخ ضرور ہے لیکن اس جدوجہد کا تسلسل اور آخری فتح تک اسکی رسائی قاتلین و مجرمین کیلئے کہیں زیادہ تلخ تر ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی گذشتہ روز شہید قاسم سلیمانی کے گھر تعزیت کے لیے تشریف لائے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں فرمایا کہ پوری دنیا کے شیطانوں اور اوباشوں کیساتھ مقابلے کے میدان میں سالہا سال سے جاری انکی مخلصانہ اور دلیرانہ جدوجہد اور شہادت کی انکی آرزو نے بالآخر عزیز قاسم سلیمانی کو اس اعلیٰ مقام تک پہنچا دیا جبکہ انکا مقدس خون دنیا کی شقی ترین قوت کے ذریعے زمین پر بہایا گیا ہے، ان کا فقدان ہمارے لئے تلخ ضرور ہے لیکن اس جدوجہد کا تسلسل اور آخری فتح تک اسکی رسائی قاتلین و مجرمین کیلئے کہیں زیادہ تلخ تر ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 836420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/836420/1/رہبر-معظم-کی-شہید-قاسم-سلیمانی-کے-گھر-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org