0
Saturday 4 Jan 2020 15:49

فیصل آباد، علامہ اقبال صنعتی زون کا سنگ بنیاد

  • فیصل آباد، وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں علامہ اقبال صنعتی زون کے سنگ بنیاد کی تصاویر

    فیصل آباد، وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں علامہ اقبال صنعتی زون کے سنگ بنیاد کی تصاویر

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد کے دورے کے دوران علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھا، ساتھ ہی انہوں نے حکومت کے پناہ گاہ اقدام کے تحت فیصل آباد میں پہلے شیلٹر ہوم کا افتتاح بھی کیا۔ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے دورے کے دوران عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر و دیگر موجود تھے۔ وزیراعظم نے فیصل آباد کے دورے کے دوران علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ وہاں ایک پودا بھی لگایا۔ واضح رہے کہ یہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں معاشی سرگرمیاں فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ یہ انڈسٹریل سٹی پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت فیصل آباد ای اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اور منیجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے خصوصی اقتصادی زون کا میگا پروجیکٹ ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے فیصل آباد میں پہلی پناہ گاہ کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے پناہ گاہ میں حکومت کی جانب سے بے گھر اور بے سہارا افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے شیلٹر ہوم میں کھانا بھی نوش کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرا اعلیٰ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے صوبوں میں سرد موسم کے پیش نظر ہر متعلقہ شخص کو خوراک اور عارضی پناہ گاہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ اسی حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا تھا کہ انتہائی سرد موسم کو دیکھتے ہوئے میں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی شخص بغیر پناہ گاہ کے نہ ہو، ساتھ ہی ان کی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان لوگوں کے لیے عارضی پناہ گاہ اور خوراک کا انتظام کریں جو موجودہ پناہ گاہوں میں نہیں رہ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 836493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش