QR CodeQR Code

اہواز میں شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ

5 Jan 2020 13:21

تشیع جنازہ میں کئی ملین افراد نے شرکت کر کے سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے شہر اہواز میں سپاہ اسلام کے عظیم الشان کمانڈر شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں کئی ملین افراد نے شرکت کر کے سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اہواز کے عوام اپنے محبوب اور پسندیدہ کمانڈر کے استقبال اور تشییع جنازہ کے لئے سڑکوں پر امڈ آئے ہیں۔ اس سے قبل عراقی عوام نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے پاک پیکروں کی تشییع جنازہ میں عراق کے دارالحکومت بغداد، کاظمین، کربلائے معلی اور نجف اشرف میں بھرپور شرکت کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی اہواز میں تشییع جنازہ کے بعد ان کے پیکر پاک کو مشہد مقدس منتقل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 836680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/836680/1/اہواز-میں-شہید-قاسم-سلیمانی-کی-تشییع-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org