QR CodeQR Code

قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی شہادت، کراچی میں احتجاجی ریلی

5 Jan 2020 14:24

خراسان امام بارگاہ تا گرومندر تک نکالی جانیوالی احتجاجی ریلی سے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ علی مرتضیٰ زیدی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور علامہ مبشر حسن نے خطاب کیا، معروف نوحہ خواں علی صفدر رضوی و دیگر نوحہ خواں حضرات نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ سجاد مہدوی سمیت عاشقان شہداء اور کنیزان زینب (ع) کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیراہتمام مجاہد اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ، ابومہدی المہندسؒ اور دیگر باوفا ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت پر شیطان بزرگ، فرعون زمان امریکا اور اسرائیل کے خلاف خراسان امام بارگاہ تا گرومندر احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس سے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ علی مرتضیٰ زیدی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور علامہ مبشر حسن نے خطاب کیا، معروف نوحہ خواں علی  صفدر رضوی و دیگر نوحہ خواں حضرات نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے اختتام پر امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے گئے ۔ ریلی میں علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ سجاد مہدوی سمیت عاشقان شہداء اور کنیزان زینب (ع) کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈز اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور اللہ اللہ اکبر ۔۔۔ امریکا شیطان الاکبر کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 836690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/836690/1/قاسم-سلیمانی-اور-ابو-مہدی-مہندس-کی-شہادت-کراچی-میں-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org