QR CodeQR Code

کراچی، امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج

6 Jan 2020 02:47

احتجاجی ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی فلسطین، لبنان، شام اور عراق میں عرب مسلمانوں کے ہیرو سمجھے جاتے تھے کیونکہ انہوں نے مشکل وقت میں انکا دفاع کیا تھا، اہلبیت ع اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کو داعش کے حملوں سے بچانے میں بھی انکا نمایاں کردار تھا، یہی وجہ ہے کہ آج ملت تشیع کا بچہ بچہ قاسم سلیمانی ہے، ملت پاکستان اس غم اور دکھ کی گھڑی میں ملت ایران اور ملت عراق کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں امریکہ کی حالیہ بربریت کے خلاف اتوار کے روز  مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ الائنس پاکستان، شیعہ علماء کونسل پاکستان، شیعہ ماتمی تنظیموں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے زیر اہتمام احتجاج کا انعقاد کیا گیا اور کراچی پریس سے امریکی قونصل خانہ تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین بچوں سمیت کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت علامہ حسن ظفر نقوی نے کی۔ ریلی میں علامہ امین شہیدی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ امین شہیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق تقوی، علامہ مبشر حسن اور آئی ایس او پاکستان کے صدر محمد عباس نے خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملت پاکستان اس غم اور دکھ کی گھڑی میں ملت ایران اور ملت عراق کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، یہ بات یاد رہے کہ امریکی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں امریکی مفاد کو نقصان پہنچانا لازم ہوگا، پاکستان کی سرزمین کو کسی صورت بھی اسلامی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 836762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/836762/1/کراچی-امریکی-قونصلیٹ-کے-باہر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org