QR CodeQR Code

لاہور، برسی قاضی حسین احمد

7 Jan 2020 09:45

قاضی حسین احمد کی برسی کی مناسبت سے منصورہ میں تقریب سے خطاب میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم اٹلی بہاری واجپائی کے دورہ پاکستان کے موقع پر جماعت اسلامی کے احتجاج کا آئیڈیا قاضی حسین احمد کا ہی تھا اور انہوں نے ہی اس حوالے سے مظاہرے کی قیادت کی تھی۔ قاضی حسین احمد کی برسی کے حوالے سے ہونیوالی تقریب میں جماعت اسلامی کے تنظیمی عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی ساتویں برسی کے موقع پر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میں تقریب تحسین کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی امیرالعظیم، سینئر صحافی سہیل وڑائچ ، امیرجماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد، غلام محمد صفی، آصف لقمان قاضی اور قاری زوار بہادر نے شرکت کی۔ اس موقع پرامیرالعظیم کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد اللہ کے ولی تھے، انہوں نے امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔


خبر کا کوڈ: 836963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/836963/1/لاہور-برسی-قاضی-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org