QR CodeQR Code

لاہور، امریکی جارحیت کیخلاف شیعہ جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

8 Jan 2020 19:49

ممتاز شیعہ رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انبیاء کی سرزمین عراق میں نئے سال کے پہلے جمعہ کی صبح امریکہ نے دہشتگردانہ حملے میں نہ صرف دو اسلامی ممالک کی خود مختاری پر حملہ کیا بلکہ مسلّمہ بین الاقوامی قوانین کو بھی پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور کمانڈر ابو مہدی المہندس جیسے مجاہدوں کی شہادت فقط ایران و عراق کا معاملہ نہیں بلکہ پاکستان سمیت پورے عالَم ِ اسلام سے متعلق ہے، اس سانحہ کا ایک قابل ِذکر نکتہ عراقی وزیراعظم کا بیان ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران، سعودی تعلقات کی بہتری کیلئے ایک اہم پیغام لے کر آئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب میں تمام شیعہ جماعتوں کے قائدین نے ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے پلیٹ فارم سے مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکہ سے فوری طور پر مشرق وسطیٰ سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں جامعۃ المنتظر سے علامہ نیاز نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے علامہ عبدالخالق اسدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان سے علامہ سبطین سبزواری، ایم ڈبلیو ایم سے علامہ حسن رضا ہمدانی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے عارف حسین الجانی، جامعہ عروۃ الوثقی سے علامہ توقیر عباس، امامیہ آرگنائزیشن سے سجاد حسین، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی طرف سے سید علی رضا نقوی سمیت دیگر رہنماء اور علمائے کرام موجود تھے۔ رہنماوں نے کہا کہ انبیاء کی سرزمین عراق میں نئے سال کے پہلے جمعہ کی صبح امریکہ نے دہشتگردانہ حملے میں نہ صرف دو اسلامی ممالک کی خود مختاری پر حملہ کیا بلکہ مسلّمہ بین الاقوامی قوانین کو بھی پامال کیا۔


خبر کا کوڈ: 837314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/837314/1/لاہور-امریکی-جارحیت-کیخلاف-شیعہ-جماعتوں-کی-مشترکہ-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org