0
Thursday 9 Jan 2020 14:28

کراچی میں "مردہ باد امریکہ ریلی" کا انعقاد

  • کراچی، مجاہدِ عظیم شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس پر امریکی حملے کیخلاف

    کراچی، مجاہدِ عظیم شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس پر امریکی حملے کیخلاف "مردہ باد امریکہ ریلی" کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین اور شیعیان حیدر کرار گلشن حدید کی جانب سے عراق میں مجاہدِ عظیم شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس پر امریکی حملے کے خلاف "مردہ باد امریکہ ریلی" کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بچوں اور خواتین نے بھی ریلی میں شرکت کی اور امریکہ مخالف نعرے لگائے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری کامران رضا سومرو نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا بدترین اور مکار دشمن ہے۔ اسے جب بھی موقع ملا اس نے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا۔ امریکی کی دوستی کو بدترین دشمنی میں بدلتے ہوئے مسلمان حکمرانوں نے متعدد بار دیکھا ہے۔ عالم اسلام کو اپنی بقاء و سالمیت کے لیے امریکی حصار سے باہر نکلنا ہوگا۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ کے مرکزی رہنماء غلام رضا جعفری نے کہا عراق کے اندر امریکہ کی نگرانی میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے انبیاء و اصحاب کرام رضوان اللہ کی قبروں کو مسمار کرکے اجساد مبارکہ کی توہین جیسے انتہائی اقدام شروع کر دیئے تھے، جنہیں روکنے کے لیے جنرل قاسم سلمانی نے علم جہاد بلند کیا اور عراق کو داعش کے نجس وجود سے پاک کیا۔ مقدسات کی حفاظت کرنے والے قاسم سیلمانی امت مسلمہ کے عظیم سپاہی تھے۔ احتجاجی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کو شہید کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ الزہرا کے پرنسل مولانا محمد حسین الحسینی نے کہا امریکہ کا یہ بزدلانہ فعل اس کے زوال کی نوید ثابت ہوگا۔ اب مصلحت پسندی کی بجائے جرات مندانہ فیصلوں کی گھڑی ہے۔   
خبر کا کوڈ : 837500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش