QR CodeQR Code

کراچی، قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

9 Jan 2020 21:40

خانہ فرہنگ کراچی میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، قونصل جنرل اسلامی جمہوری ایران کراچی آقائی احمد محمدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔  اسلامی جمہوری ایران کراچی قونصلیٹ کے زیر اہتمام سردار رشید اسلام، شہید حاج قاسم سلیمانی (رہ)، شہید ابومہدی المہندس اور دیگر مجاہدین اسلام کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ خانہ فرہنگ کراچی میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، قونصل جنرل اسلامی جمہوری ایران کراچی آقائی احمد محمدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں بزرگ علمائے کرام علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ حیدر علی جوادی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ حسین مسعودی، شبر رضا، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مرد خواتین بھی موجود تھیں۔


خبر کا کوڈ: 837545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/837545/1/کراچی-قاسم-سلیمانی-اور-ابو-مہدی-مہندس-کی-یاد-میں-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org