QR CodeQR Code

گلگت، امریکہ مردہ باد ریلی

10 Jan 2020 22:33

گلگت میں امامیہ جامع مسجد سے بعد از نماز جمعہ مرکزی امامیہ کونسل گلگت، امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امریکہ مردہ باد نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں امامیہ جامع مسجد سے بعد از نماز جمعہ مرکزی امامیہ کونسل گلگت، امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امریکہ مردہ باد نکالی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ جامع مسجد سے نکالی جانے والی ریلی اتحاد چوک گلگت پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان، رکن اسمبلی حاجی رضوان، اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل شیخ میرزا علی و دیگر نے کہا کہ امریکہ اور ان کی ناجائز اولادوں کو پیغام دیتے ہیں کہ تم اپنی ٹیکنالوجی سے ملت اسلامیہ کو خوفزدہ نہیں کر سکتے، ہمارے پاس ایمانی طاقت ہے، ہم شہادت کو سعادت سمجھتے ہیں۔ قاسم سلیمانی کی شہادت امت مسلمہ کے اتحاد کا باعث بنے گی، یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے، حکمران امریکہ کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 837721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/837721/1/گلگت-امریکہ-مردہ-باد-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org