0
Sunday 12 Jan 2020 13:21

اسلام آباد، تکریم و تعظیم شہدا مقاومت کا عظیم الشان اجتماع

اسلام ٹائمز۔ عراق میں امریکی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونیوالے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی مہندس کی تکریم و تعظیم کے سلسلے میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام اسلام آباد میں عظیم الشان اجتماع میں ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ پہنچ چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں علامہ سید جواد نقوی کی کال پر منعقد ہونیوالا اجتماع پریڈ گراونڈ میں جاری ہے۔ پنڈال میں پہنچنے والے قافلوں کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔ ہزراوں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ اسٹیج اور پنڈال کو ربر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، سید حسن نصر اللہ، شہید حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی مہندس کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ علامہ سید جواد نقوی بعد از ظہرین اجتماع سے خطاب کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 837997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش