QR CodeQR Code

لاہور، مردہ باد امریکہ ریلی

12 Jan 2020 18:03

مقررین کا کہنا تھا کہ دوستی کے لبادے میں چھپا ہوا عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے۔ آستین کے اس سانپ سے جس قدر جلد ممکن ہو چھٹکارا حاصل کر لینا چاہیئے۔ امام خمینی نے آج سے چالیس سال قبل واضح طور پر کہا تھا کہ امریکہ شیطان بزرگ اور مسلمانوں کا دشمن ہے۔ اس وقت اگر ہمارے حکمران ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے تو آج عالمی سامراج کے ہاتھوں ہمیں اسی طرح کی سنگین دھمکیوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل حاج قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیاء کے سربراہ ابو مہدی المہندس کی شہادت کیخلاف لاہور کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ تمام شیعہ جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام مردہ باد امریکہ ریلی مال روڈ سے امریکی قونصلیٹ تک نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے حاج قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ربیر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر، پلے کارڈز، امریکی صدر ٹرمپ کا پتلا اور سخت انتقام کے اعلان کے طور سرخ پرچم اٹھا رکھے تھے۔ لاہور کی فضاء مردہ باد امریکہ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی کے شرکاء ’’سخت انتقام‘‘ کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے علامہ سبطین سبزواری، مجلس وحدت مسلمین سے علامہ حسن رضا ہمدانی، وفاق المدارس شیعہ پاکستان و جامعۃ المنتظر کے علامہ نیاز حسین نقوی، جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے علامہ توقیر عباس، امامیہ آرگنائزیشن کے علی رضا نقوی، جامعۃ المصطفیٰ سے مولانا حسین نجفی، تحریک تحفظ تشیع پاکستان سے علامہ امتیاز کاظمی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین، جامعہ بعثت کے مولانا حیدر عباس نقوی، انجمن حسینیہ خواجگان کے مولانا نیاز حسین گھلو، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذیشان عباس شمسی سمیت دیگر رہنماوں نے کی۔


خبر کا کوڈ: 838042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/838042/1/لاہور-مردہ-باد-امریکہ-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org