0
Sunday 12 Jan 2020 20:04

اسلام آباد، تکریم و تعظیم شہداء مقاومت کا عظیم الشان اجتماع (۲)

اسلام ٹائمز۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی شہید کے حق میں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ ہمارے خلاف بہت سازشیں ہوئیں، چھ مسلمان ملکوں کو تباہ کر دیا گیا، اس کے بعد اب دشمن کی نظر جمہوری اسلامی ایران پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست قاسم سلیمانی پر حملہ کیا، ایران نے جس اڈے سے ڈرون اڑا تھا، پہلے امریکہ کے اسی اڈے پر 17 میزائل مارے، دشمن ایک بھی میزائل کو انٹرسیپٹ نہ کرسکا، دوسرے اڈے پر 5 میزائل داغے گئے، امریکہ میزائل کے بارے میں بھی لاعلم رہا اور امریکی دفاعی نظام مکمل طور پر ناکام رہا، سچ یہ ہے کہ جمہوری اسلامی ایران نے سپر پاور کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے القدس فورس کے سربراہ نے گذشتہ روز پہلا وزٹ افغانستان کا کیا ہے، امریکہ یاد رکھے کہ اب اس پر افغانستان کے اڈوں پر بھی حملہ ہوگا۔ اسلام آباد میں مردہ باد امریکہ اجتماع سے خطاب میں سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایران کے حملے کے بعد اسرائیل کی چیخیں نکل گئی ہیں، اسرائیل نے امریکہ سے کہا کہ جنگ آگے نہ بڑھاؤ، میں کہتا ہوں تم بھاگو گے تو کدھر جاؤ گے؟۔
خبر کا کوڈ : 838057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش