QR CodeQR Code

سکردو میں ہر طرف برف ہی برف

14 Jan 2020 23:33

گزشتہ تین روز کے دوران ہونے والی ریکارڈ برفباری کی وجہ سے سکردو شہر برف کا ڈھیر بن گیا ہے، شہر میں دو فٹ تک برف پڑنے کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، رابطہ سڑکیں بھی بن ہو چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ تین روز کے دوران ریکارڈ برفباری ہوئی۔ گلگت شہر میں پہلی مرتبہ چار سے پانچ انچ تک برفباری ہوئی، جبکہ سکردو، گاہکوچ، نگر اور ہنزہ میں ڈیڑھ فٹ، استور، دیامر، روندو، شگر میں دو سے تین فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔ دیوسائی اور استور کے بالائی علاقوں میں تین سے چار فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ سکردو شہر برف کا ڈھیر بن گیا ہے، شہر میں دو فٹ تک برف پڑنے کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ دوسری جانب شدید برفباری کی وجہ سے بند گلگت سکردو روڈ کو تین روز بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 838481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/838481/1/سکردو-میں-ہر-طرف-برف-ہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org