QR CodeQR Code

اسلام آباد، مردہ باد امریکہ کانفرنس

15 Jan 2020 11:09

اسلام آباد کے پریڈ ایونیو میں ’’مردہ باد امریکہ کانفرنس سے خطاب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ، علامہ امین شہیدی، ارمان الزاہدی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ایران کی جنگ دنیائے اسلام کی جنگ ہے، 6 ملکوں کو تباہ کرنے کے بعد دشمن ایران کے محاذ پر ناکام ہوگا، غیر جانبدار رہنے کا پیغام پاکستان سے اور اسلام سے خیانت ہے، ایک ایٹمی طاقت کو امریکہ کے جوتے چاٹنے والوں کے قدموں میں نہیں بیٹھنا چاہیے، ایران حکومت اسلامی کی ایک ضرب نے سپر پاور کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کی جانب سے 12 جنوری کو پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں ’’مردہ باد امریکہ اجتماع‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا، اجتماع میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ سمیت شیعہ سنی رہنماوں نے شرکت کی اور پاکستان سمیت مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی سازشوں اور جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کی پرزور انداز میں مذمت کی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ سابق آرمی چیف نے کھل کر امریکہ کی اصلیت کو بے نقاب کیا۔ اس حوالے سے عوامی حلقے تحریک بیداری اُمت مصطفی کے اس اقدام کو سراہا رہے کہ انہوں نے ایک ایسے اجتماع کا اہتمام کیا جس کی بدولت جہاں اتحادِ اُمت کو فروغ ملا، وہیں اسلام دشمنوں کے چہروں سے بھی نقاب الٹ گئی۔ یقیناً جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے اُمت مسلمہ کو متحد کر دیا ہے اور یہ حقیقت اب آشکار ہو چکی ہے کہ حاج قاسم سلیمانی ایران ہی نہیں بلکہ پوری اُمت مسلمہ کے مدافع تھے۔


خبر کا کوڈ: 838550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/838550/1/اسلام-ا-باد-مردہ-باد-امریکہ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org