0
Wednesday 15 Jan 2020 12:23

پشاور، چھوٹے کاروباری طبقے میں بلا سود قرضوں کی تقسیم

  • پشاور میں چھوٹے کاروباری طبقے کے 191 دکانداروں میں قرض حسنہ کے چیک تقسیم

    پشاور میں چھوٹے کاروباری طبقے کے 191 دکانداروں میں قرض حسنہ کے چیک تقسیم

اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں چھوٹے کاروباری طبقے کے 191 دکان داروں میں قرض حسنہ کے چیک تقسیم کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے 200 کے قریب دکان داروں میں قرضہ حسنہ کے چیک تقسیم کئے، اس کا مقصد چھوٹے کاروباری طبقے کو اپنے کاروبار مضبوط کرنے میں مدد کی فراہمی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی کے پی نے پہلے مرحلے میں 75 لاکھ 35 ہزار روپے کے بلا سود قرضے دیئے، پروگرام کے مطابق سرمائے کی کمی کے شکار چھوٹے دکانداروں کو 15 سے 75 ہزار روپے قرضہ دیا جا رہا ہے۔ وزیراعلٰی محمود خان کا کہنا تھا کہ پس ماندہ طبقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا وزیراعظم کی پالیسیوں کا محور ہے، اس پروگرام کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا، جو لوگ باوقار زندگی جینا چاہتے ہیں حکومت ان کی مدد کرے گی۔ اس سلسلے میں پشاور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت احساس پروگرام کا اہم حصہ ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس مئی میں وزیراعظم عمران خان نے احساس قرض حسنہ اسکیم کی منظوری دی تھی، اسکیم کیلئے اضافی 5 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی تھی، اسکیم کے تحت نوجوانوں اور خواتین کو 80 ہزار تک قرض دیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ بہ یک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا گیا، 26 وفاقی ادارے منصوبے کی تکمیل میں معاونت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 838577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش