QR CodeQR Code

کراچی، قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یاد میں چراغاں اور دعائیہ محفل

17 Jan 2020 00:26

شرکاء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور عالمی دہشت گرد کا کردار ادا کر رہا ہے، امریکہ اسرائیل نے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے، عراق میں امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کو نشانہ بنا کر بربریت کا بدترین مظاہرہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ و دعا کمیٹی کے تحت شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المندس و شہدائے بغداد کے سلسلے میں محفل شاہ خراسان روڈ پر ہفتہ وار دعائے توسل و چراغاں کا انعقاد کیا گیا، جس میں مذہبی، سیاسی، سماجی، ماتمی انجمنوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سخت سردی کے باوجود بھرپور شرکت کی، بردار فصیح الحسن نے دعائے توسل کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ بعدازاں عراق میں امريکی جارحيت کے خلاف احتجاج اور شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ شرکاء سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی حسین نقوی، دعا کمیٹی کے رکنِ علامہ سجاد شبیر رضوی، صوبائی رہنما ناصر الحسینی، علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور عالمی دہشت گرد کا کردار ادا کر رہا ہے، امریکہ اسرائیل نے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے، عراق میں امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کو نشانہ بنا کر بربریت کا بدترین مظاہرہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 838936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/838936/1/کراچی-قاسم-سلیمانی-اور-ابومہدی-المہندس-کی-یاد-میں-چراغاں-دعائیہ-محفل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org