0
Thursday 23 Jan 2020 00:39

جعفریہ الائنس کے تحت آل پارٹیز کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے عراق میں امریکی جارحیت کے نتیجے میں حاج قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاء کی شہادت، مشرق وسطیٰ کی موجود صورتحال اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے موضوع پر کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت بزرگ عالم دین علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کی۔ کانفرنس میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن، تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی، پیپلز پارٹی کے تاج حیدر، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل کے علامہ جعفر سبحانی، جمعیت علماء پاکستان کے قاضی احمد نورانی صدیقی، جماعت اسلامی کے اسداللہ بھٹو، فلسطین فاؤنڈیشن کے صابر ابو مریم اور آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان قادری سمیت دیگر علماء کرام و ذاکرین عظام نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شبر رضا، علامہ حسین مسعودی، علامہ عون محمد نقوی، علامہ شبیر میثمی، جے یو پی کے عقیل انجم قادری، علامہ باقر حسین زیدی، سابق رکن سندھ اسمبلی قمر عباس رضوی، علامہ فرقان حیدر عابدی، ایس ایم نقی، شمس الحسن شمسی سمیت دیگر مذہبی و سیاسی قائدین بھی موجود تھے۔ کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے امریکی جارحیت کے نتیجے میں حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سمیت ان کے رفقاء کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ ان شہیدوں کی شہادت سے مقاومت کے راستے میں مزید تیزی آئے گی۔ مقررین نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے امریکی افواج کا انخلاء ہی خطے میں امن کا واحد راستہ ہے، پاکستانی حکومت بھی اس مسئلے پر امریکا کی خوشامد چھوڑ کر حق کا ساتھ دے اور خطے سے امریکی انخلاء کی آواز کی کھل کر حمایت کرے۔
خبر کا کوڈ : 840120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش