0
Saturday 25 Jan 2020 01:28

لاڑکانہ، پی ایس پی کا جلسہ

اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے گڑھ سمجھے جانے والے لاڑکانہ میں عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ باغ جناح چوک میں منعقدہ عوامی اجتماع سے پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے خطاب کیا۔ اجتماع میں شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجتماع کے سلسلے میں 7 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا، جس کے عقب میں ایک بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی اور اسٹیج کو مختلف اقسام کی برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ اسٹیج کے سامنے شرکاء کیلئے کرسیاں لگا کر نشستوں کا اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ اسٹیج کے دائیں جانب صحافیوں کے لئے پریس گیلری اور معززین کے لئے گروانڈ میں وسیع و عریض پنڈال میں اہتمام کیا گیا تھا، جس میں خصوصی پول لگا کر ان پر  لائٹیں لگائی گئی تھیں، جبکہ سینکڑوں مقامات پر استقالیہ کیمپ لگائے گئے تھے، جہاں پی ایس پی کے ترانوں کی دھن پر کارکنان کی جانب سے والہانہ رقص کیا جا رہا تھا۔

باغ جناح چوک میں سکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ جلسے کا باقاعدہ آغاز ٹھیک تین بجے حسب روایت تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، اسٹیج پر پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، صدر انیس قائم خانی، اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے تمام کارکنان، وطن پرست عوام کو دل کی گہرائیوں سے ایک عظیم الشان جلسہ منقعدہ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مہاجر ایک رہنما چاہتے ہیں، اس لئے سندھ میں مہاجر کارڈ استعمال کرنے والے توبہ کرلیں، کیونکہ ہمارے ہوتے ہوئے سندھ پر کوئی بُری نظر نہیں ڈال سکتا، مہاجر سندھ کے ٹکڑے نہیں چاہتے اور ہمارے ہوتے ہوئے کوئی سندھ کے ٹکڑے نہیں کرسکتا۔
خبر کا کوڈ : 840504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش