0
Monday 27 Jan 2020 18:27

شکارپور، عظمت شہداء کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کی جانب شہدائے سانحہ مسجد کربلائے معلیٰ کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی، صوبائی سیکریٹری جنرل سندھ علامہ باقر عباس زیدی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی، کراچی کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شہداء کے خانوادوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شرکاء نے مختلف علاقوں سے پیدل مارچ کرکے اجتماع میں شرکت کی۔ اس موقع اپنے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمارے خلاف دشمن تسلسل کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے، کبھی ہمیں عالمی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کبھی تکفیری گروہوں کو ملت تشیع کے خلاف فعال کر دیا جاتا ہے، ہماری قوم کو اندر سے تقسیم کرنے کی سازش بھی پوری مکاری کے ساتھ جاری ہے، ایسی صورتحال میں دانشمندی اور بصیرت کا مظاہرہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 841017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش