QR CodeQR Code

لاہور، شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

27 Jan 2020 19:58

شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن اب ایک صف میں کھڑے ہو چکے ہیں، وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اب مسلم امہ بھی یک مشت ہو جائے تاکہ بیرونی اور اندرونی اسلام مخالف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کو آپسی تعلقات میں مزید بہتری کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی دین اسلام کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک وحدت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کہیں بھی کوئی منتخب لیڈر نہیں، تو ایسی صورتحال میں عوام کی آواز کون اٹھائے گا؟ انہوں نے کہا کہ اس ریفرنس کا مقصد سماج کی آواز کو اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے عوام اس جبر کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، یہ سماجی تحریک ہے، جب سماج سے تحریکیں اُٹھیں گی تو پھر حکومتوں پر بھی دباو پڑے گا، پاکستان کی حکومت سے ہم ناامید ہیں، یہ حکومت منتخب تو عوام نے کی ہے مگر یہ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہی۔ مقررین نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا کردار بھی اہم ہے، پاکستانی میڈیا بھی سماجی کردار ادا نہیں کر رہا، میڈیا کو سماجی کردار ادا کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 841040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/841040/1/لاہور-شہید-قاسم-سلیمانی-کی-یاد-میں-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org