QR CodeQR Code

رحیم یار خان، اجلاس ضلعی شوریٰ

27 Jan 2020 21:42

نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں، غریبوں اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بلند کرتی رہے گی، پاکستان کی موجود حکومت کا عالم اسلام کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں ہے، پاکستان کو امت اسلامی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے تھا، ہمارے حکمرانوں نے کوالالمپور سمٹ میں نہ جا کر بہت بڑی غلطی کی، ہمیں اپنے ملک کو اغیار کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین رحیم یار خاں کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا، جس میں تمام یونٹس اور ضلعی کابینہ کے رہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی شعبہ خواتین کے سیکرٹری علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری تنظیم سازی سید علی رضا زیدی، سیکرٹری روابط سید ندیم عباس کاظمی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ضلعی شوری کے اجلاس میں سابق ضلعی سیکرٹری جنرل نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ بعدازاں صوبائی کابینہ کے اراکین کی موجودگی میں نئے سیکرٹری جنرل کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، جس کے نتیجے میں سید حسنین حیدر نقوی کو دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل سے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے حلف لیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں، غریبوں اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بلند کرتی رہے گی، پاکستان کی موجودہ حکومت کا عالم اسلام کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں ہے، پاکستان کو امت اسلامی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے تھا، ہمارے حکمرانوں نے کوالالمپور سمٹ میں نہ جا کر بہت بڑی غلطی کی، ہمیں اپنے ملک کو اغیار کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 841063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/841063/1/رحیم-یار-خان-اجلاس-ضلعی-شوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org