QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل کا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

3 Feb 2020 21:02

صدر محفل علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان مقاومت کا حلقہ وصل ہے، ہم مقاومت کی تحریکوں کو جوڑنے والے ہیں، اسی لیے امریکہ ہم کو اس حلقہ سے دور رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان اس حلقے میں رہتا ہے تو اسرائیل نہیں رہ سکتا، ہندوستان کمزور ہوگا۔ ہمیں تمام اختلافات کو ختم کرکے کشمیر اور فلسطین کی حمایت کرنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں ہوا جس میں مرکزی صدر ابوالخیرزبیر سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ عارف واحدی، لیاقت بلوچ، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید صفدر گیلانی، جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراھیم، اتحاد علماء کے سربراہ مولانا عبد المالک، JUP کے نائب صدر سید صفدر گیلانی، جماعت اسلامی کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو، تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبد اللہ گل، جماعت اہل حرم کے سربراہ مولانا گلزار احمد نعیمی، کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر، تحریک حرمت رسول کے سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ، ھدیہ الہادی کے نائب رہبر رضیت باللہ، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں مجلس وحدت کی سپریم کونسل کے رکن مولانا اقبال بہشتی، جمعیت علمائے پاکستان کے چیف آرگنائزر محمد حسیب نظیری، صدر JUP بلوچستان میر عبد القدوس ساسولی، صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان پنجاب محمد جاوید قصوری، مولانا سید جعفر نقوی مرکزی راہنما اسلامی تحریک، نائب ناظم تنظیم اسلامی راجہ محمد اصغر، مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات کے ذمہ دار سید اسد نقوی، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر محمد نصراللہ رندھاوا، علامہ حیدر علوی اور دیگر جماعتوں کے قائدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس عاملہ کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین نے کی۔ یاد رہے کہ یہ خصوصی اجلاس مسئلہ کشمیر اور قضیہ فلسطین کے تناظر میں بلایا گیا تھا۔ اجلاس کے اختتام پر مجلس عاملہ کی جانب سے ایک مشترکہ فتویٰ اور اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 842388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/842388/1/ملی-یکجہتی-کونسل-کا-مرکزی-مجلس-عاملہ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org