QR CodeQR Code

یوم کشمیر، ٹنڈو محمد خان میں دستخطی مہم

5 Feb 2020 18:41

دستخطی مہم کے موقع پر اپنی تاثرات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ مختار امامی، صوبائی رہنما یعقوب حسینی، اسد عباس، ضلعی رہنما محب علی بھٹو، محمودالحسن، مولانا محمد بخش غدیری اور سجاد علی نے کہا کہ ہم کشمیر سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے کیوں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یومِ کشمیر کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے  کشمیر کی حمایت میں دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس، ٹریفک پولیس سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ وال پر کشمیر سے محبت اور اظہار یکجہتی کے عنوان سے کئی افراد نے اپنے جذبات کے اظہار کے ساتھ دستخط بھی ثبت کئے۔ مہم کے موقع پر اپنی تاثرات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ہاکستان علامہ مختار امامی، صوبائی رہنما یعقوب حسینی، اسد عباس، ضلعی رہنما محب علی بھٹو، محمودالحسن، مولانا محمد بخش غدیری اور سجاد علی نے کہا کہ ہم کشمیر سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے کیوں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے، مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں اور اسرائیلی طرز پر کشمیر میں ظلم و ستم کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 842843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/842843/1/یوم-کشمیر-ٹنڈو-محمد-خان-میں-دستخطی-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org