QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جلسہ

5 Feb 2020 19:11

صحافی : تصور حسین شہزاد

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم کا جلسہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کشمیر کا ہر گھر قبرستان بن گیا ہے، معصوم بہنیں ہاتھ میں پتھر لے کر ہندوستانی افواج کیخلاف کھڑی ہو جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر لوگوں کے گھر جل رہے تھے، جب نواز شریف واجپائی کے راستے میں امن و محبت کے دیئے جلا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے حق میں اقدامات نہ کیئے تو تاریخ ان کو غدار قرار دے گی، جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر جلسہ میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم کا خطاب۔ جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں مال روڈ پر یکجہتی کشمیر کے عنوان سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ میں کارکنان کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایٹمی میزائل تمہارے لئے بنائے ہیں، کشمیر پر کسی بھی قسم کی سودے بازی منظور نہیں کریں گے اور اگر کسی حکمران نے سودے بازی کی جسارت کی تو اسے تاریخ میں عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔ اس موقع پر  نوجوانوں اور ننھی طالبات نے کشمیری بھائی بہنوں کیلئے ترانے بھی پیش کئے۔


خبر کا کوڈ: 842845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/842845/1/لاہور-جماعت-اسلامی-کا-یوم-یکجہتی-کشمیر-کے-حوالے-سے-جلسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org