QR CodeQR Code

گلگت، یوم یکجہتی کشمیر ریلی

5 Feb 2020 22:50

گلگت میں لالک جان سٹیڈیم، جامع مسجد چوک، بسین اور خومر سے مخلتف سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں، انجمن تاجران کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جس میں چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، آئی جی پی، کمشنر گلگت، ڈی سی گلگت، اے سی گلگت سمیت مختلف محکموں کے سربراہان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ گلگت میں لالک جان سٹیڈیم، جامع مسجد چوک، بسین اور خومر سے مخلتف سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں، انجمن تاجران کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جس میں چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، آئی جی پی، کمشنر گلگت، ڈی سی گلگت، اے سی گلگت سمیت مختلف محکموں کے سربراہان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ، راہ حق پارٹی کے صدر حمایت اللہ خان، آئی ایس او دنیور، عوامی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سید یعصب الدین شاہ، جماعت اسلامی کے نظام الدین، ایم ڈبلیو ایم کے غلام عباس، انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن نے بھی شرکت کی۔ ریلی شہر سے ہوتی ہوئی اتحاد چوک کے مقام پر پہنچی، جہاں پر صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں وزیر اعلیٰ جی بی، تمام سرکاری محکموں کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 842884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/842884/1/گلگت-یوم-یکجہتی-کشمیر-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org