QR CodeQR Code

لاہور، بچوں کا کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی

6 Feb 2020 19:08

شرکا نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ واک کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں جاری تاریخ کے طویل ترین کرفیو پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ واک میں شریک خواتین اور بچے کشمیر میں ظلم و تشدد کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی (ٹرسٹ) کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں لاہور پریس کلب کے باہر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بچوں کیساتھ یکجہتی کیلئے ”سیو آور چلڈرن ان کشمیر واک“ ہوئی جس میں بچوں اور خواتین کے علاوہ شاعروں، ادیبوں، سماجی، سیاسی اور کشمیری رہنماؤں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شرکا نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ واک کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں جاری تاریخ کے طویل ترین کرفیو پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ واک میں شریک خواتین اور بچے کشمیر میں ظلم و تشدد کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 843046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/843046/1/لاہور-بچوں-کا-کشمیری-بھائیوں-سے-اظہار-یکجہتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org