0
Friday 7 Feb 2020 20:25

کراچی، ’تکریم شہداء مقاومت و محافظان حریم اہل بیتؑ‘ سیمینار

اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی اور ہیئت علماء امامیہ و آئمہ مساجد اور مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسینؑ ٹرسٹ کے تعاون سے کراچی میں تکریم شہداء مقاومت و محافظین حریم اہل بیتؑ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں مولانا غلام عباس رئیسی، علامہ محمد امین شہیدی،علامہ علی مرتضیٰ زیدی، معروف اہل سنت عالم مولانا عبدالخالق فریدی جنرل سیکریٹری یکجہتی کونسل پاکستان، اہلسنت عالم مولانا روشن علی رشیدی، آقائے ڈاکٹر فدا حسین عابدی مدیر جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کراچی، علامہ غلام حسین مخلصی پرنسپل دانشگاہ امام خمینیؒ کراچی، علامہ عباس علی وزیری، علامہ باقر عباس زیدی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سندھ، علامہ فدا حسین اخوند زادہ پرنسپل امام حسینؑ فاؤنڈیشن، مجتبی محمد راٹھور اسلامی اسکالر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز اسلام آباد، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی و دانشگاہ امام خمینیؒ کے اساتیذ کرام اور دیگر علماء کرام، طلاب و طالبات جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی و دانشگاہ امام خمینی رہ، طلاب امام حسین فاؤنڈیشن اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سالار شہدائے مقاومت شہید حاج قاسم سلیمانی کو بہترین خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خطے کی صورتحال، ملت پاکستان کی ذمہ داریوں اور عالمی مقاومت کے اہداف پہ روشنی ڈالی، جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اس اخوت ایمانی کے عہد کی تجدید کی، جو امت مسلمہ کو ملت مظلوم کشمیر کے ساتھ جسد واحد بناتا ہے اور بھارتی مظالم کی مذمت کی، اس کے علاوہ القدس و فلسطین کے مسئلے پر امریکا کے مجرمانہ کردار اور عربوں کے منافقانہ کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار میں انقلاب اسلامی کی 41ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے عالمی مقاومت کے تسلسل اور اتحاد امت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
خبر کا کوڈ : 843244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش