QR CodeQR Code

لاہور، انقلاب اسلامی ایران کی41 ویں سالگرہ

8 Feb 2020 11:00

لاہور میں انقلاب اسلامی کی 41ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ آج ایران کا اسلامی انقلاب اس حال میں اپنی اکتالیسویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے کہ ایک طرف سے اسلامی جمہوری نظام تقریباً آخری تین عشروں میں رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں نہ صرف ملکی مسائل و مشکلات کے حل اور تعمیر وترقی کے مرحلوں کو طے کرتے ہوئے متاثر کن کامیابیوں سے ہمکنار ہوا بلکہ دوسری جانب اس مقدس نظام نے علاقائی مسائل کے حل اور عالمی امن کے میدان میں بھی بنیادی اقدامات کیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی قونصلیٹ لاہور کے زیراہتمام پی سی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملکی و غیر ملکی شخصیات، چین کے قونصل جنرل لانگ بنگ ڈنگ، ترکی کے قونصل جنرل امیر اوزبے، لاہور چیمبر کے عہدیداران، سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، سابق وزیر چودھری عبدالغفور، انجمن تعلقات پاکستان و ایران کے صدر شبیر احمد شگری و اراکین،  وزیراعلٰی کے خصوصی مشیر اور ادارہ منھاج الحسین کے سربراہ علامہ محمد حسین اکبر، جامعۃ المنتظر کے پرنسپل قاضی نیاز حسین، کنگسٹن کالج کے پرنسپل رائے اینڈرسن، اورینٹل کالج کے پرنسپل سلیم مظہر، نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل مرتضٰی جعفری کے علاوہ سیاسی، مذہبی، ادبی اور فرھنگی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 843314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/843314/1/لاہور-انقلاب-اسلامی-ایران-کی41-ویں-سالگرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org