QR CodeQR Code

کراچی میں شہید قاسم سلیمانی و رفقاء کے چہلم کا مرکزی اجتماع(2)

9 Feb 2020 18:59

شیعہ جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ چہلم کے اجتماع میں خواتین، بچوں سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سپاہ قدس کے سربراہ شہید حاج جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی عراق کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس و شہید رفقاء کے چہلم کی مناسبت سے نشتر پارک میں عظیم الشان مرکزی اجتماع جاری ہے۔ کراچی کی شیعہ جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ چہلم کے اجتماع میں خواتین، بچوں سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک ہے۔ جلسہ گاہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت سندھ کے مرکزی رہنما علامہ مختار امامی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق جعفری، جمعیت علمائے پاکستان نورانی سندھ کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی سمیت شیعہ سنی علماء کرام و ذاکرین عظام بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ مرکزی اجتماع چہلم میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سمیت شیعہ سنی علماءکرام و ذاکرین عظام کے خطابات جاری ہیں۔ اجتماع چہلم سے مرکزی خطاب آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ملی یکجہتی کونسل پاکستان و جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی کرینگے۔ بعد نماز مغرب مرکزی مجلس عزا منعقد ہوگی، جس سے علامہ ناظر عباس تقوی مصائب اہلبیتؑ بیان کرینگے، بعد معروف نوحہ خواں حضرات بارگاہ اہلبیت میں نوحہ خوانی کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 843575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/843575/1/کراچی-میں-شہید-قاسم-سلیمانی-رفقاء-کے-چہلم-کا-مرکزی-اجتماع-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org