QR CodeQR Code

لاہور، طلبہ تنظیموں کی آل پارٹیز کانفرنس

9 Feb 2020 19:27

اے پی سی میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر کے وائس چانسلرز اور طلباء تنظیموں کے قائدین کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے جس میں طلبا یونینز کا ضابطہ اخلاق طے کیا جائے۔ تعلیمی بجٹ میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ فیسوں میں اضافہ تعلیم دشمنی ہے۔ غریب اور امیر طلباء کو یکساں تعلیمی سہولتوں کیساتھ ایک ہی نصاب ملک بھر میں پڑھانا ہوگا۔ ایچیسن کالج اور ٹاٹ سکول کا فرق ختم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے زیراہتمام ملک بھر کی نمائندہ طلباء تنظیموں کی آل پارٹئز کانفرنس لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ اے پی سی کی صدارت انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر معظم شہزاد ساہی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مرکزی سیکرٹری اطلاعات عامر اسماعیل نے ادا کئے۔ آل پارٹیز کانفرنس سے اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحمن چودھری، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل چودھری عبدالرحمن، ضلج انقلابی، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی نائب صدر وجاہت حسین، المحمدیہ سٹوڈنٹس کے وقار احمد، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل یاسر عباسی، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنما محسن خالد چودھری، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ناظم عمومی سردار مظہر، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے نائب صدر حافط عامر شہزاد، اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک اویس اکبر اور دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 843577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/843577/1/لاہور-طلبہ-تنظیموں-کی-ا-ل-پارٹیز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org