0
Monday 10 Feb 2020 02:24

کراچی میں شہید قاسم سلیمانی و رفقاء کے چہلم کا مرکزی اجتماع(3)

اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سپاہ قدس کے سربراہ شہید حاج جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی عراق کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس و شہید رفقاء کے چہلم کی مناسبت سے نشتر پارک میں عظیم الشان مرکزی اجتماع منعقد ہوا۔ کراچی کی شیعہ جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ چہلم کے اجتماع میں خواتین، بچوں سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک تھی۔ جلسہ کی نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن اور ریحان اکبر نے انجام دیئے۔ جلسہ گاہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت سندھ کے مرکزی رہنما علامہ مختار امامی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق جعفری، جمعیت علمائے پاکستان نورانی سندھ کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی سمیت شیعہ سنی علماء کرام و ذاکرین عظام بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرکزی اجتماع چہلم سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کیا۔ بعد نماز مغرب مرکزی مجلس عزا منعقد ہوئی، جس سے علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا اور مصائب اہلبیتؑ بیان کئے، بعد از مجلس معروف نوحہ خواں عرفان حیدر نے بارگاہ اہلبیت میں نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ : 843620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش